QR CodeQR Code

پاکستان مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

24 Jun 2020 19:43

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری کی ملاقات، وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا اشد ضرور ی ہے۔ لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج آئے روز نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔ انہون نے کہا کہ بھارت کی ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 870636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870636/پاکستان-مظلوم-کشمیریوں-کے-شانہ-بشانہ-کھڑا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org