QR CodeQR Code

کراچی میں کے الیکٹرک کیجانب سے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

24 Jun 2020 19:47

بجلی کی طویل بندش اور سخت گرمی کے موسم میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ فالٹ کے نام پر بجلی بند کی جا رہی ہے، وقت بے وقت بجلی غائب ہو جاتی ہے اور گھنٹوں غائب رہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لیاقت آباد، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس، گلستان جوہر، کھارادر، کھڈا مارکیٹ لیاری، کورنگی، اورنگی ٹاؤن کے علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کا کورونا کی وبا کے دوران گھروں میں رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا بلاک 17، گلستان جوہر بلاک 8 میں گزشتہ روز سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ لیاقت آباد سی ون ایریا میں 18 گھنٹے بعد بحال ہونے والی بجلی بھی دوبارہ غائب ہوگئی۔ بجلی کی طویل بندش اور سخت گرمی کے موسم میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ فالٹ کے نام پر بجلی بند کی جا رہی ہے، وقت بے وقت بجلی غائب ہو جاتی ہے اور گھنٹوں غائب رہتی ہے۔ لوڈشیدڈنگ فری ایریا میں بھی اب بجلی دن میں کئی بار ایک گھنٹے کیلئے بند کی جاتی ہے اور رات 12 بجے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ جاری رہتی ہے، جس سے بچے بڑے سب ہی پریشان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 870637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870637/کراچی-میں-کے-الیکٹرک-کیجانب-سے-شدید-گرمی-لوڈشیڈنگ-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org