0
Wednesday 24 Jun 2020 19:56

ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو پنجاب یونیورسٹی میں سپرد خاک کردیا گیا

ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو پنجاب یونیورسٹی میں سپرد خاک کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے سابق ڈین اور ادارہ علوم ابلاغیات کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی نماز جنازہ ادا، مرحوم کو پنجاب یونیورسٹی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے شعبہ صحافت کے نامور استاد ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ، امیر العظیم، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان، سینئر صحافی سلمان غنی، ڈی جی پی آر سے ڈاکٹر اسلم ڈوگر، نوید چودھری، مقصود بٹ، ڈاکٹر ممتاز انور، ڈاکٹر محبوب حسین سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ  2003 سے 2009 تک ادارہ علوم ابلاغیات کے ڈائریکٹر اور 2005 سے 2011 تک پنجاب یونیورسٹی کے ڈین تعینات رہے۔ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے امریکا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جبکہ انھیں دو امریکی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
خبر کا کوڈ : 870638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش