0
Wednesday 24 Jun 2020 20:12

رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی، ڈاکٹر فاوچی

رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی، ڈاکٹر فاوچی
اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ڈاکٹر ڈاکڑ فاوچی نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن و ڈائریکٹر آف دی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیزز امریکی ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے کانگریس کے سامنے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بڑے محتاط ہو کے امید کرتے ہیں کہ 2020ء کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ادویات کی کمپنی ماڈرنا کا جولائی 2020ء کے آغاز تک کلینیکل ٹرائل کے تیسرے دور کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے، لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کورونا ویکسین کی افادیت جانچنے کے لئے ویکسین کی ایک چھوٹی سی خوراک تقریبا 30،000 افراد کو دی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 870640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش