QR CodeQR Code

عمران خان کہتے تھے غربت بڑھ جائے تو سمجھ لیں وزیراعظم چور ہے، خواجہ سعد رفیق

24 Jun 2020 20:25

قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ کے پاس 11 ووٹوں کی حکومت ہے، ہمیں پتا ہے وہ 11 ووٹ کہاں سے آئے، پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کو سمجھائیں مخالفین کو مقدمات میں الجھانے سے ملک نہیں چلتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے غربت بڑھ جائے تو سمجھ لیں وزیراعظم چور ہے۔ قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  آپ کے پاس 11 ووٹوں کی حکومت ہے، ہمیں پتا ہے وہ 11 ووٹ کہاں سے آئے، پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کو سمجھائیں مخالفین کو مقدمات میں الجھانے سے ملک نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سیاسی اختلاف کو سیاسی دشمنی میں تبدیل کررہے ہیں، وزراء ایک دوسرے کےخلاف باتیں کررہے ہیں یہ تماشہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر چوہدری فواد کی جانب سے وزراء کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف سازشیں کرنے جیسے الزامات کے بعد حکومتی اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث جاری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 870641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870641/عمران-خان-کہتے-تھے-غربت-بڑھ-جائے-سمجھ-لیں-وزیراعظم-چور-ہے-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org