0
Wednesday 24 Jun 2020 20:44

فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات، گلے شکوے دور کر لیے

فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات، گلے شکوے دور کر لیے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور اسد عمر نے ملاقات کر کے گلے شکوے دور کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اسد عمر کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے گلے شکوے دور کر لیے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اور اسد عمر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کابینہ اجلاس میں ہونے والی تلخ کلامی پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی اور حکومتی مفاد میں ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی، جس میں گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی تلخی اور گرما گرمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور کے ساتھ ساتھ پارٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ فیصل واوڈا کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے گزشتہ روز کابینہ میں ہونے والی بحث پر اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 870644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش