QR CodeQR Code

ٹرمپ تاریخ کا بدترین مجرم ہے اور دنیا اسکے جرائم سے بچ نہیں پائیگی، نوم چومسکی

24 Jun 2020 21:56

امریکی اخبار انڈیپینڈینٹ کیمطابق 91 سالہ معروف امریکی فلاسفر و تاریخ دان نے انسانیت کیخلاف امریکی صدر کے سنگین جرائم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سخت آمر ہے۔ نوم چومسکی نے کہا کہ دنیا ایک بڑی قیمت چکانے کیبعد کرونا وائرس سے تو نجات حاصل کر لیگی لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے جرائم سے نجات نہیں پا سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی فلاسفر، تاریخ دان اور تھنک ٹینک نوم چومسکی نے ایک امریکی مجلے "جیکوبین" (Jacobin) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک سخت آمر (Tin-pot dictator) اور امریکی ڈیموکریٹس پارٹی قدیم کمیونسٹوں سے بھی بدتر ہو چکی ہے۔ امریکی اخبار انڈیپینڈینٹ کی رپورٹ کے مطابق 91 سالہ امریکی فلاسفر نوم چومسکی نے کہا کہ ممکن ہے کہ میرے یہ الفاظ زیادہ بڑے نظر آئیں لیکن یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ تاریخ کا بدترین مجرم ہے۔ نوم چومسکی نے کہا کہ تاحال ایسی کوئی سیاسی شخصیت موجود نہیں تھی جو انتہائی ذوق و شوق کے ساتھ زمین پر موجود منظم انسانی زندگی کو تباہ و بردباد کرنے کے لئے خود کو وقف کر دے۔ امریکی فلاسفر نے کہا کہ میرے یہ الفاظ حقیقت پر مبنی ہیں اور ہرگز مبالغہ نہیں۔

امریکی فلاسفر و تاریخ دان نوم چومسکی نے ایک امریکی مجلے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کے مجرمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ دنیا (پھیلے کرونا وائرس کی) اس وباء سے نکلنے کے لئے انتہائی بھاری قیمت چکائے گی لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے، خاص طور پر ماحول کے خلاف جرائم سے بچ نہیں پائے گی۔ نوم چومسکی نے کہا کہ (کرونا وائرس کے مقابلے میں) چکائی جانے والی یہ قیمت جو دسیوں ہزار لوگوں کی جان ہے، وائٹ ہاؤس کے بدمعاشوں کی جانب سے کئی گنا بڑھا دی گئی ہے جس کے نتیجے میں آج امریکہ دنیا کے ایک بدترین مقام میں بدل چکا ہے۔ نوم چومسکی نے کہا کہ (ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اختیار کردہ) یہ پالیسی بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو جان سے مارنے اور انتخابات میں جیتنے کا ایک ہتھکنڈہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 870646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870646/ٹرمپ-تاریخ-کا-بدترین-مجرم-ہے-اور-دنیا-اسکے-جرائم-سے-بچ-نہیں-پائیگی-نوم-چومسکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org