0
Wednesday 24 Jun 2020 21:09

اسلام آباد کی عدالت کا انوکھا اقدام، ڈونلڈ ٹرمپ کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد کی عدالت کا انوکھا اقدام، ڈونلڈ ٹرمپ کو نوٹس جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی عدالت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ’غفلت‘ برتنے پر حکومت کے خلاف ہرجانے کی درخواست میں تمام فریقین جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ درخواست شاہ سرور نامی ایک شہری نے جمع کروائی ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ ان کے والد عمر خطاب جو گھر کے واحد کفیل تھے وہ کرونا وائرس کا شکار ہوئے اور جانبر نہ ہو سکے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں پاکستانی حکومت سمیت سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، چئیرمین این ڈی ایم اے، عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فریق بنایا ہے۔ شاہ سرور کی درخواست میں چار کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر سول جج حیدر علی شاہ کی عدالت نے وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو جواب کے لیے نوٹسسز جاری کر دیے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل عارف گگیانی کے مطابق، بدھ کو پہلی سماعت ہوئی جس میں دلائل کے بعد عدالت نے کیس کو قابل سماعت قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر کا نوٹس اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے بھیجا جائے گا۔ درخواست گزار کے وکیل سے جب پوچھا گیا کہ امریکی صدر کو درخواست میں فریق کیوں بنایا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’ہمارا موقف یہ ہے کہ امریکہ خود کو دنیا کی ’پاور‘ ہونے کی وجہ سے سب ملکوں کا سربراہ سمجھتا ہے اور عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈنگ بھی امریکہ نے کی ہے اس لیے یہ امریکہ کا کام تھا کہ بروقت بذریعہ عالمی ادارہ صحت اس وائرس کو قابو میں کرتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 870649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش