QR CodeQR Code

ہماری جماعت گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، علامہ عارف حسین واحدی

24 Jun 2020 23:12

اپنے ایک بیان میں اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عہدیداران و کارکنان تیاری کرلیں۔ اس حوالہ سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جا رہی ہے اور تمام حلقوں سے امیدواروں کے نام طلب کر لئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اس حوالہ سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جا رہی ہے۔ بدھ کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عہدیداران و کارکنان تیاری کرلیں۔ اس حوالہ سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جا رہی ہے اور تمام حلقوں سے امیدواروں کے نام طلب کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا اعلان ہونا مستحسن اقدام ہے، توقع کرتے ہیں کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 870662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870662/ہماری-جماعت-گلگت-بلتستان-انتخابات-میں-بھرپور-حصہ-لے-گی-علامہ-عارف-حسین-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org