QR CodeQR Code

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 10 اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

25 Jun 2020 00:04

افغان حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا، جب سیکیورٹی اہلکار صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلے تھے، اسی دوران طالبان نے حملہ کیا جب کہ فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صوبہ بدغیس میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 10 اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے بدغیس میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 10 اہلکار جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ جاں بحْ اہلکاروں میں 7 کمانڈو اور 3 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ افغان حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا، جب سیکیورٹی اہلکار صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلے تھے، اسی دوران طالبان نے حملہ کیا جب کہ فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔


خبر کا کوڈ: 870683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870683/افغانستان-میں-سیکیورٹی-فورسز-پر-حملے-10-اہلکار-جاں-بحق-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org