QR CodeQR Code

عمران خان کہتے تھے حادثہ ہو تو وزیر کو فارغ کردو، اب پائلٹ کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، بلاول

25 Jun 2020 01:27

اپنی ٹوئیٹ میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار افراد کو موردِ الزام ٹھہرانے اور اُنہیں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کی جائے، طیارہ حادثے کے معاملے پر وزیر ہوا بازی کو جانا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ حادثے کا شکار افراد کو موردِ الزام ٹھہرانے اور قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔ اپنی ٹوئیٹ میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے رہے ہیں کہ ٹرین کا حادثہ ہو تو وزیر ریلوے کو فارغ کرنا چاہیئے، طیارہ حادثہ ہو تو وزیر ایوی ایشن کو فارغ کرنا چاہیئے اور اب یہ پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار افراد کو موردِ الزام ٹھہرانے اور اُنہیں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ طیارہ حادثے کے معاملے پر وزیر ہوا بازی کو جانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 870685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870685/عمران-خان-کہتے-تھے-حادثہ-ہو-وزیر-کو-فارغ-کردو-اب-پائلٹ-ذمہ-دار-ٹھہرا-رہے-ہیں-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org