QR CodeQR Code

پشاور، شہری پر تشدد کرنے والے تین پولیس اہلکار گرفتار

25 Jun 2020 00:39

خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے، اے آئی جی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، کمیٹی میں ڈی آئی جی اور سی سی پی او کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شہری پر تشدد کرنے کے الزام میں ایس ایچ او کو معطل جبکہ 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس لاک اپ میں شہری پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، واقعے کے خلاف ایس ایچ او کو معطل اور 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے، اے آئی جی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، کمیٹی میں ڈی آئی جی اور سی سی پی او کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ سزا و جزا کا قانون سب کے لیے برابر ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں، حکومت اس قسم کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انکوائری میں ایس ایس پی تک کے افسر سے تفتیش ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 870689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870689/پشاور-شہری-پر-تشدد-کرنے-والے-تین-پولیس-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org