QR CodeQR Code

کورونا کی وباء جانیوالی نہیں، دوسرا اور تیسرا اسپیل باقی ہے، عذرا پیچوہو

25 Jun 2020 01:50

ایک بیان میں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 74 ہزار سے بڑھ گئی، 1161 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 39 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں، جولائی اور اگست میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، دسمبر کے آخر تک انفیکشن ڈیزیز اسپتال مکمل ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کی وزير صحت ڈاکٹر عذرا پيچوہو نے ايک بار پھر خبردار کيا ہے کہ کورونا کی وباء جانے والی نہيں، مہلک وائرس کا دوسرا اور تيسرا اسپيل تو ابھی آيا ہی نہيں، جولائی اور اگست ميں کيسز بڑھنے کا خدشہ ہے، سندھ میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 74 ہزار سے بڑھ گئی، 1161 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 39 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء جانیوالی نہیں، مہلک وائرس کا دوسرا اور تیسرا اسپیل تو ابھی آیا ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جولائی اور اگست میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ دسمبر کے آخر تک انفیکشن ڈیزیز اسپتال مکمل ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 870693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870693/کورونا-کی-وباء-جانیوالی-نہیں-دوسرا-اور-تیسرا-اسپیل-باقی-ہے-عذرا-پیچوہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org