QR CodeQR Code

آئی ٹی شعبے میں پاک، امریکا تعاون کی ضرورت ہے، اسد مجید

25 Jun 2020 09:02

واشنگٹن میں ٹیک سمٹ میں آن لائن شرکت کر کے سفیر پاکستان نے امریکا اور پاکستان کے مابین طویل المدتی معاشی اور تجارتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے واشنگٹن میں ٹیک سمٹ میں آن لائن شرکت کی۔ سفیر پاکستان نے امریکا اور پاکستان کے مابین طویل المدتی معاشی اور تجارتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کے فروغ کیلئے وسیع تر اقدامات کیے ہیں۔ امریکی ناظم الامور نے پاکستان میں آئی ٹی کی صنعت سے وابستہ ہنر مند افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 870702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870702/ا-ئی-ٹی-شعبے-میں-پاک-امریکا-تعاون-کی-ضرورت-ہے-اسد-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org