0
Thursday 25 Jun 2020 09:30

کورونا کی سنگین صورتحال، لاہور کے مزید 7 علاقوں  کو سیل کر دیا گیا

کورونا کی سنگین صورتحال، لاہور کے مزید 7 علاقوں  کو سیل کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر شہر کے 7 منتخب مقامات کا رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا۔ مکمل لاک ڈاون کئے گئے علاقوں میں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، ڈی ایچ اے، گلشن راوی اور والڈ سٹی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیفنس، گلبرگ، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن سمیت مختلف لاک ڈاون علاقوں کا دورہ کیا۔ اشفاق خان نے لاک ڈاؤن علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے گئے پولیس ناکوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران کی ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن علاقوں میں تعینات پولیس افسران اور اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں، لاک ڈاون پوائنٹس پر تعینات پولیس عملہ ماسک، گلوز، سینٹائزر سمیت کورونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون، سکیورٹی اقدامات کورونا پھیلاو کو روکنے اور شہریوں کی اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ناگزیر ہیں، لاک ڈاؤن ایریاز کے رہائشی کورونا خطرات کے پیش نظر غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کریں، اس دوران شہری گھروں میں محفوظ رہیں، دن میں صرف ایک بار گراسری اور ادویات کی خریداری کیلئے باہر آئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاک ڈاؤن علاقوں میں گراسری، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، پھلوں سبزیوں کی دکانیں، تندور، پٹرول پمپس صبح 9 بجے تا شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل سٹورز، فارمیسی، ہسپتال، کلینکس لیبارٹریز، کولیکشن پوائنٹس ہفتے میں 7 دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دودھ، چکن گوشت، مچھلی شاپس اور بیکری شاپس صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 870707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش