0
Thursday 25 Jun 2020 19:15

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی قومی خزانے پر بوجھ بن گئی

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی قومی خزانے پر بوجھ بن گئی
اسلام ٹائمز۔ سیف سٹی اتھارٹی قومی خزانے پر بوجھ بن گئی، رواں مالی سال میں ایک ارب بہتر کروڑ روپے اضافی بجٹ ملنے کے باوجود اتھارٹی کا لاہور سمیت کسی بھی شہر کا پروجیکٹ مکمل نہ ہوا، چار سال قبل سابقہ دور حکومت میں سیف سٹی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد لاہور سمیت 5 دیگر اضلاع میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنا کر انہیں اضلاع کے حوالے کرنا تھا، تاہم تاحال لاہور سمیت کسی بھی ضلع کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر مکمل نہ ہو سکا۔ حکومت نے اتھارٹی کو آئندہ مالی سال میں دیگر اضلاع کے پروجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومت نے اتھارٹی کو آئندہ مالی سال کیلئے ایک ارب تریسٹھ کروڑ روپے مختص کر دیئے۔ رواں مالی سال میں اتھارٹی کو ساڑھے 38 کروڑ دیئے تھے جبکہ رواں سال اتھارٹی کو چلانے کیلئے ایک ارب بہتر کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ بھی جاری کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اضافی گرانٹ کے باوجود اتھارٹی کے مقاصد پورے نہ ہوئے اور لاہور میں اتھارٹی کی جانب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی تاحال مکمل آپریشنل نہ ہو سکا، نہ تو مزید کیمرے لگائے جا سکے اور نہ ہی مانیٹرنگ کا سسٹم مکمل طور پر فنکشنل ہوا۔
خبر کا کوڈ : 870708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش