QR CodeQR Code

جی بی میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1365 ہوگئی، محکمہ صحت

25 Jun 2020 10:08

محکمہ صحت کے مطابق صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 995 ہو  گئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 347 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1365 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق بدھ کے روز 28 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 34 مریض صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 995 ہو  گئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 347 ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 23 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 870719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870719/جی-بی-میں-کرونا-وائرس-کے-متاثرین-کی-تعداد-1365-ہوگئی-محکمہ-صحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org