0
Thursday 25 Jun 2020 10:25

وزیراعظم کے علاوہ کسی کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، فواد چوہدری

وزیراعظم کے علاوہ کسی کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک وزیر رہیں گے جب تک انہیں وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔ وفاقی وزیرفواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں نام لیے بغیر کہا ہے کہ کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 870720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش