0
Thursday 25 Jun 2020 10:45

کابینہ اجلاس میں فواد چودھری کی سرزنش ہوئی ہے، سرور خان

کابینہ اجلاس میں فواد چودھری کی سرزنش ہوئی ہے، سرور خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی فرد واحد پر کوئی اعتراض نہں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم قومی فیصلوں میں شامل افراد کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے چاہئیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ کسی کو کسی نے نہیں نکلوایا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فواد چودھری کو بات کابینہ میں کرنی چاہیے تھی اور باہر ایسا انٹرویو نہیں دینا چاہیے تھا۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے دعویٰ کیا کہ کابینہ اجلاس میں فواد چودھری کی سرزنش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی کارکردگی بہتر نہیں ہو گی اس کو جانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شخصیت کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے کسی کو نہیں نکلوایا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کی ابھی عبوری انکوائری رپورٹ پیش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ابھی کسی پہ طیارہ حادثے کی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی انکوائری رپورٹ میں ہی اصل ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فوری ایکشن لینے کا کہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف پائلٹس کے خلاف ایکشن نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جو سارے معاملے میں ملوث پائے جائیں گے۔ غلام سرور خان کا ملک کی معاشی صورتحال پر کہنا تھا کہ لیے گئے قرضوں کا سود ادا کرنے کے لیے مزید قرضے لینے پڑے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ آنے والا سال پاکستان کے لیے بہتری کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرو خان نے کہا کہ امریکہ میں کورونا کے باعث ایک لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش