0
Thursday 25 Jun 2020 12:25

خیبر پختونخوا کے 235 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، مشیر اطلاعات

خیبر پختونخوا کے 235 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، مشیر اطلاعات
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے بتایا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 235 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹیوی پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر ختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی پر تیزی سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا ہے اور ان علاقوں کی تعداد مجموعی طور پر 235 ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے بتایا کہ کورونا کے آغاز پر ٹیسٹنگ صلاحیت 20 تھی اور آج ہم روزانہ کی بنیاد پر 3500 ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 23887 جبکہ صوبے میں 869 افراد بھی انتقال کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش