QR CodeQR Code

پشاور، شہری پر تشدد کرنے کے واقعے پر ایس ایس پی آپریشنز کو عہدے سے ہٹا دیا

25 Jun 2020 12:30

عامرے تہکال کے ساتھ بدسلوکی معاملے پر ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی کو سینٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ تھانہ تہکال میں پولیس کے ہاتھوں شہری سے بدسلوکی، تشدد اور برہنہ کرنے کے واقعہ پر ایس ایس پی اپریشنز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تھانہ تہکال میں پولیس کے ہاتھوں برہنہ کر کے تشدد کرنے کے واقعہ پر ایس ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آئی جی پولیس ثناء اللہ عباسی نے ایس ایس پی ظہور بابر افریدی کو عہدے سے ہٹا دیا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی جی نے ملوث پولیس اہلکاروں و افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔ عامرے تہکال کے ساتھ بدسلوکی معاملے پر ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی کو سینٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا تھا۔
پشاور: شہری پر تشدد کرنے کے واقعے پر ایس ایس پی آپریشنز کو عہدے سے ہٹا دیا


خبر کا کوڈ: 870782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870782/پشاور-شہری-پر-تشدد-کرنے-کے-واقعے-ایس-پی-ا-پریشنز-کو-عہدے-سے-ہٹا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org