QR CodeQR Code

ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائیگا، عمران خان

25 Jun 2020 12:54

اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا مشکور ہوں، ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا مشکور ہوں، ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا، لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرانا ضروری ہے, لیکن لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ایس او پیز پر عمل کتنا ضروری ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں، ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے، ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے، ہم کورونا وائرس کی پیک سے جلد نکل جائیں گے, جبکہ ہماری انتظامیہ تھک گئی ہے، انہیں اپنا بھی کام کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 870790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870790/ایس-او-پیز-پر-عمل-نہ-کیا-گیا-ہسپتالوں-دباؤ-بڑھ-جائیگا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org