0
Thursday 25 Jun 2020 16:09

کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں کی، سوئی سدرن گیس کمپنی

کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں کی، سوئی سدرن گیس کمپنی
اسلام ٹائمز۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کمی کی تردید کردی۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں کی، سپلائی 50 ملین مکعب فٹ بڑھا کر 240 ملین مکعب فٹ دی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس کم ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کو زیادہ گیس سپلائی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک گیس کی کمی اور بجلی کی چوری کا بہانہ بناکر شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کررہی ہے جب کہ بعض علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کے لئے تکنیکی خرابی کے نام پر بجلی کی فراہمی معطل کی جارہی ہے، شدید گرمی میں بجلی کے بحران سے کراچی میں پانی کا بحران بھی جنم لے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 870833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش