0
Thursday 25 Jun 2020 19:21

مسئلہ فلسطین پر او آئی سی اور عرب عسکری اتحاد غیرت کا مظاہرہ کرے، اعجاز ہاشمی

مسئلہ فلسطین پر او آئی سی اور عرب عسکری اتحاد غیرت کا مظاہرہ کرے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے مغربی کنارے کے مزید علاقے یہودی بستیوں میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ خاموش تماشائی بن کر یہودی ریاست کے مظالم دیکھ رہی ہیں، جبکہ او آئی سی بھی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، افسوس کہ کسی اسلامی ملک کو مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اردن کے علاقے اسرائیل میں شامل کرنے کی سازش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدی منصوبے کے تحت کی گئی ہے، جس کا مطلب مزید فلسطینیوں کو غلام بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کو فلسطینیوں کے حقوق کیلئے متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنا چاہئے، ورنہ کل بیت المقدس کی ملکیت کے دعوے سے بھی دستبردار ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہودی لابی اسرائیل کو مضبوط اور فلسطینی ریاست کو ختم کرنا چاہتی ہے، مگر افسوس کسی مسلمان ملک کو فلسطینیوں کی کھل کر مدد کی توفیق نہیں ہوئی۔ عرب لیگ اور اقوام متحدہ اسرائیل کی منتیں کرنے کی بجائے، یہودی ریاست کیخلاف کارروائی کا حکم دیں۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ ایک جارح ملک کسی ریاست کی آزادی اور خود مختاری کو نہیں روک سکتے، او آئی سی اور عسکری اتحاد غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے تحفظ کیلئے اسرائیل کیخلاف عالمی جنگ کا اعلان کریں۔
خبر کا کوڈ : 870860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش