0
Thursday 25 Jun 2020 19:41

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کو بالآخر بلدیاتی انتخابات کا خیال آ ہی گیا۔ الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دیں، حلقہ بندیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کرانے کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں پہلے مرحلے کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ حلقہ بندیاں 6 جولائی سے 13 اکتوبر تک مکمل کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتداٸی فہرست 27 جون سے 20 اگست تک آویزاں کی جاٸے گی، شہری حلقہ بندیوں پر اعتراضات 22 اگست سے 6 ستمبر تک داٸر کر سکیں گے۔ اعتراضات 12 اکتوبر کو دور کیے جاٸیں گے۔ حلقہ بندیوں کی حتمی لسٹ 13 اکتوبر کو آویزاں کی جاٸے گی۔ حلقہ بندیاں مرحلہ وار کی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع اٹک، چکوال اور جہلم میں حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکر اور تیسرے مرحلے میں فیصل آباد ڈویژن میں جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ چوتھے مرحلے میں گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع منڈی بہاوالدین، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں، پانچویں مرحلے میں لاہور ڈویژن میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں، چھٹے مرحلے میں ساہیوال ڈویژن کے علاقوں پاک پتن اور اوکاڑہ میں حلقہ بندیاں کی جائینگی۔ ساتویں مرحلے میں ملتان ڈویژن میں لودھراں، خانیوال اور وہاڑی کے اضلاع میں، ڈی جی خاں ڈویژن کے اضلاع راجن ہور، مظفر گڑھ اور لیہ کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی، جبکہ آٹھویں مرحلے میں بہاولپور ڈویژن میں شامل اضلاع رحیم یار خاں اور بہاولنگر میں حلقہ بندیاں ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 870872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش