0
Thursday 25 Jun 2020 20:04

پی آئی اے طیارہ حادثہ، جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

پی آئی اے طیارہ حادثہ، جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے طیارہ حادثہ سے متعلق جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ سامنے آنے کے بعد پی آئی اے نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ اس سے متعلق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جعلی لائسنس کے حامل کپتانوں کی لسٹ فراہم کی جائے، قوائد کے تحت کپتانوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے گا، جعلی لائسنس کے حامل تمام پائلٹس کو جہاز بھی اڑانے نہیں دیں گے۔

سی ای او ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ جعلی لائسنس کے حامل پی آئی اے تمام ایسے پائلٹس کو گراؤنڈ کر رہی ہے، تاہم گراونڈ کرنے کیلئے سی اے اے کی جانب سے سرکاری طور پر فہرست مطلوب ہے، تاکہ کارروائی مکمل کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 870874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش