0
Thursday 25 Jun 2020 21:51

پہلے پیپلز پارٹی 71ء کے سانحہ پر معافی مانگے تو کرونا بیان پر معافی مانگ لوں گی، زرتاج گل

پہلے پیپلز پارٹی 71ء کے سانحہ پر معافی مانگے تو کرونا بیان پر معافی مانگ لوں گی، زرتاج گل
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر انہیں معافی مانگنی چاہیے تو پھر پیپلز پارٹی کو 1971ء کے سانحہ پر معافی مانگنی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کی جماعت ہے، اگر اس جماعت کی خواتین ممبران ہی خواتین کو ٹارگٹ کریں گی تو دکھ ہو گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں زرتاج گل نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ کووڈ 19 کا مطلب اس کے 19 پوائنٹس ہیں، جس کے بعد ان کی اس بات کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا اور صارفین نے دلچسپ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر ان کا خوب تمسخر اڑایا۔ آج زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ٹاک شو میں ان کی زبان پھسل گئی تھی۔ زرتاج گل نے کہا کہ اگر اس بات پر مجھے معافی مانگنی چاہیے تو انہیں 1971ء کے سانحہ پر معافی مانگنی چاہیے۔

 
خبر کا کوڈ : 870893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش