QR CodeQR Code

امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی، پاکستان

25 Jun 2020 22:43

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی، جس میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے حوالے سے تضادات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سے تضادات پر مبنی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی، جس میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے حوالے سے تضادات ہیں۔ پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو تسلیم کرتی ہے، تاہم رپورٹ میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی آپریشنز اور القاعدہ کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو نظر انداز کیا گیا ہے، امریکا طالبان مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے لیکن امریکی رپورٹ افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنے میں ناکام رہی۔


خبر کا کوڈ: 870904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870904/امریکی-محکمہ-خارجہ-کی-دہشت-گردی-پر-سالانہ-رپورٹ-سے-مایوسی-ہوئی-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org