QR CodeQR Code

علامہ مقصود ڈومکی کی وفد کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ سے ملاقات

25 Jun 2020 23:33

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ برادر اقوام اور مختلف مسالک کے درمیان محبت اور اخوت کی فضا کو فروغ دینا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء مولانا ذوالفقار علی سعیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ برادر اقوام اور مختلف مسالک کے درمیان محبت اور اخوت کی فضا کو فروغ دینا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔ اس گھر کو امن محبت اور بھائی چارے کا گہوارہ بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان محب وطن جماعت ہے جو ملک میں اتحاد بین المسلمین و اخوت اور حب الوطنی کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اور اور ریاستی اداروں کے ساتھ ہم نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ علماء کرام کا معاشرے میں کلیدی کردار ہے لہذا علمائے کرام اصلاح معاشرہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ صحت و صفائی شجرکاری معاشرے کی اصلاح اور بھائی چارے کا فروغ اور اور امن کا قیام جیسے امور میں علمائے کرام کو ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 870911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870911/علامہ-مقصود-ڈومکی-کی-وفد-کے-ہمراہ-ایڈیشنل-آئی-جی-کوئٹہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org