1
Friday 26 Jun 2020 00:30

عراق میں بعث پارٹی اور تکفیری دہشتگردوں کیخلاف قیام کرنیوالی ہر قوت کا بھرپور ساتھ دینگے، حرکۃ النجباء

عراق میں بعث پارٹی اور تکفیری دہشتگردوں کیخلاف قیام کرنیوالی ہر قوت کا بھرپور ساتھ دینگے، حرکۃ النجباء
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ذیلی بریگیڈ حرکۃ النجباء کے ترجمان نصر الشمری نے بیرونی طاقتوں کے ذریعے عراق کے اندر تکفیری دہشتگردی اور سابقہ بعث پارٹی کو دوبارہ زندہ کئے جانے کی مذموم کوششوں پر خبردار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا کہ عراق کے اندر صدام کی بعث پارٹی اور تکفیری دہشتگردوں کو دوبارہ سے فعال بنائے جانے کے خلاف حرکۃ النجباء کا موقف واضح، مستحکم اور دوٹوک ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بعث پارٹی اور تکفیری دہشتگردوں کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ہر اس قومی طاقت کا بھرپور ساتھ دیں گے جو ملک کے اندر مذموم بعث پارٹی اور سفاک تکفیری دہشتگردوں کے خلاف قیام کرے گی۔ واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد البلداوی نے بھی امریکہ کی جانب سے عراقی سیاست میں بعثی عناصر کو لائے جانے کی کوششوں پر متنبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے حواری اپنی مشکوک سرگرمیوں کے ذریعے بعث پارٹی کے سزایافتہ مجرموں کو عراقی سیاست کے اندر داخل کر دینا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش