0
Friday 26 Jun 2020 02:43

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو گرمی میں کمی کی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو گرمی میں کمی کی خوشخبری سنا دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعے سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں اور آج زیاد سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعے سے موسم میں بہتری کا امکان ہے اور جمعے کی رات اور ہفتے کی صبح بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور شہر اور گردو نواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں بارش سے موسم بہتر ہوگیا۔ موئن جو دڑو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ نوکنڈی 46، سبی نوابشاہ اور دادو میں  45، تربت میں 43، کوئٹہ میں 39، لاہور37 اور پشاور میں 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میں پارہ 39،سری نگر 32اور لیہہ میں 23 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 870923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش