QR CodeQR Code

کراچی والوں کیلئے بڑی خبر، مفت کورونا ٹیسٹ سروس کا آغاز

26 Jun 2020 03:07

عباسی شہید اسپتال میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ آج ہمارے لئے ایک بہت بڑا دن ہے، کورونا سے متاثرہ مریضوں کے یہاں مفت ٹیسٹ ہوں گے، لیب میں تمام تربیت یافتہ ڈاکٹر اور عملہ موجود ہے، لوگ بلاخوف یہاں پر آئیں اور اپنا ٹیسٹ کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عباسی شہید اسپتال میں مفت کورونا وائرس ٹیسٹ سروس کا آغاز کردیا گیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ لوگ بلا خوف یہاں پر آئیں اور اپنا ٹیسٹ کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں مفت کورونا وائرس ٹیسٹ سروس کا آغاز ہوگیا، اسپتال میں کورونا ٹیسٹ سروس کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر نے کیا۔

اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ آج ہمارے لئے ایک بہت بڑا دن ہے، کورونا سے متاثرہ مریضوں کے یہاں مفت ٹیسٹ ہوں گے، لیب میں تمام تربیت یافتہ ڈاکٹر اور عملہ موجود ہے، لوگ بلاخوف یہاں پر آئیں اور اپنا ٹیسٹ کرائیں۔ گذشتہ روز کراچی میں عباسی شہید اسپتال میں بھی کورونا وائرس ٹیسٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، مفت کورونا ٹیسٹ سروس سے ضلع وسطی کی عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 870927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870927/کراچی-والوں-کیلئے-بڑی-خبر-مفت-کورونا-ٹیسٹ-سروس-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org