QR CodeQR Code

چین ٹرین حادثے میں ‌ہلاک ہونے والوں ‌کی تعداد 35 ہو گئی

25 Jul 2011 00:19

اسلام ٹائمز:ریلوے ترجمان کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ٹرین خراب ہو گئی جبکہ پیچھے سے آنے والی ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ ایک پل پر پیش آیا۔


ژی جیانگ:اسلام ٹائمز۔ چین کے صوبے ژی جیانگ میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹڑی پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے 35 مسافر ہلاک اور 210 زخمی ہو گئے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ٹرین خراب ہو گئی جبکہ پیچھے سے آنے والی ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ ایک پل پر پیش آیا۔ ٹرین کے ٹکرانے سے دو بوگیاں دریا میں جا گریں۔ امدادی کارکن بوگیوں کو کاٹ کر زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو نکال رہے ہیں۔ حادثے کے بعد اکیس ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 87094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/87094/چین-ٹرین-حادثے-میں-ہلاک-ہونے-والوں-کی-تعداد-35-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org