0
Friday 26 Jun 2020 09:25

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی ٹرمپ پر تنقید

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی ٹرمپ پر تنقید
اسلام ٹائمز۔ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما دور کا ہیلتھ کیئر ایکٹ ختم کرنے کی سوچ ظالمانہ اور سفاکانہ ہے۔ پنسلوینیا میں خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کورونا وبا کے دنوں میں ملک کا ہیلتھ کیئر سسٹم تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہم معیشت اور صحت میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اب بھی اس بحران کی سب سے بنیادی حقیقت کو نہیں سمجھا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے وائرس پر قابو پانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 870940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش