QR CodeQR Code

فواد چوہدری سے استعفے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، شاہ محمود قریشی

26 Jun 2020 09:40

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے استعفے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان سے کہوں گا کہ حکومت چلی جائے لیکن نظریئے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے منسوب یہ خبر من گھڑت ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن اسمبلی ادھر اُدھر نہیں ہو گا۔ تمام اراکین اسمبلی وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر سے پی ٹی آئی کارکنان کا نظریہ ایک بار پھر تازہ ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 870942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870942/فواد-چوہدری-سے-استعفے-کا-کوئی-مطالبہ-نہیں-کیا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org