QR CodeQR Code

عمران خان آج ایک روزہ دورے پر مظفرآباد جائیں گے

26 Jun 2020 10:44

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر مظفرآباد جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز 1142 میگاواٹ کے کوہالہ پن بجلی منصوبے پر سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبے میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ منصوبے سے آزادکشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 870951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870951/عمران-خان-ا-ج-ایک-روزہ-دورے-پر-مظفرا-باد-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org