QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ٹریک ریکارڈ بہت بہتر ہے، شہباز گل

26 Jun 2020 11:17

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر معاون خصوصی نے کہا کہ ایوان میں اسامہ کے لیے وزیراعظم نے دومرتبہ قتل کا لفظ استعمال کیا، وزیراعظم عمران خان کے بیان کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ایوان میں اسامہ کے لیے وزیراعظم نے دومرتبہ قتل کا لفظ استعمال کیا۔ ڈاکٹر شہبازگل نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ٹریک ریکارڈ بہت بہتر ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے امریکی اتحادی ہونے کے ناطے پاکستان کے کردار اور امریکہ کیطرف سے ایبٹ آباد میں پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا جس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 870968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870968/دہشت-گردی-کے-خلاف-پاکستان-کا-ٹریک-ریکارڈ-بہت-بہتر-ہے-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org