QR CodeQR Code

شیخ رشید ملٹری ہسپتال سے ڈسچارج

26 Jun 2020 11:24

وزیر ریلوے 11 جون سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور سات جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج ہو کر گھر منتقل ہو گئے۔ وزیر ریلوے 11 جون سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور سات جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔ وزیر ریلوے کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ وہ ایک ہفتہ سے زائد عرصہ ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ہسپتال سے رخصت ہوتے وقت وزیر ریلوے نے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے اور ان کو حوصلہ دینے پر عملے کی تعریف کی۔


خبر کا کوڈ: 870974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870974/شیخ-رشید-ملٹری-ہسپتال-سے-ڈسچارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org