QR CodeQR Code

نواز شریف اسامہ بن لادن کے سچے پیروکار تھے، فیاض چوہان

26 Jun 2020 13:10

وزیر اطلاعات پنجاب نےخواجہ آصف کے مناظرے کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف وزیراعظم پر اسامہ بن لادن کے حوالے سے تنقید سے پہلے نواز شریف کے گریبان میں جھانکیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف کو یاد دلایا ہے کہ نواز شریف اسامہ بن لادن کے سچے پیروکار تھے، 1989ء میں بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے نواز شریف نے ہی اسامہ بن لادن سے 10ملین ڈالرز لیے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے خواجہ آصف کے مناظرے کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف وزیراعظم پر اسامہ بن لادن کے حوالے سے تنقید سے پہلے نواز شریف کے گریبان میں جھانکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےب ے نظیر حکومت گرانے کے لیے 10ملین ڈالرز لے کر ایم این ایز کی خرید و فروخت کرنا تھی، مگر عادت سے مجبور ہو کر انہوں نے یہ رقم اپنی جیب میں ڈال لی، اس طرح بینظیر بھٹو کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔ خواجہ آصف لکشمی چوک میں ان کے ساتھ مناظرہ کر لیں، اگر وہ نواز شریف کو بمعہ اہل و عیال اسامہ بن لادن کا پیروکار ثابت نہ کر سکیں تو سیاست چھوڑ دیں گے، بصورت دیگر خواجہ آصف رنگ بازی چھوڑ کر الفلاح تھیٹر میں جگت بازی شروع کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 870986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870986/نواز-شریف-اسامہ-بن-لادن-کے-سچے-پیروکار-تھے-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org