0
Friday 26 Jun 2020 13:18

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے جس کے بعد کل سے لیکر اب تک شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے، ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما کے علاقے ترال میں رات سے ہی بھارتی فوج نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر  رکھا تھا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 870989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش