QR CodeQR Code

پاکستان کیلئے امریکی فوجی امداد القاعدہ اور طالبان کے خلاف استعمال سے مشروط

26 Jul 2009 11:30

امریکی سینیٹ نے ایک ترمیم کے ذریعے پاکستان کی فوجی امداد القاعدہ اور طالبان کے خلاف استعمال سے مشروط کر دی ہے۔ اس ترمیم کا مقصد امریکی فوجی امداد کو بھارت کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہے۔ یہ ترمیم سینیٹر رابرٹ مینڈیز اور باب کروکر نے تجویز کی تھی۔ امریکی


واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے ایک ترمیم کے ذریعے پاکستان کی فوجی امداد القاعدہ اور طالبان کے خلاف استعمال سے مشروط کر دی ہے۔ اس ترمیم کا مقصد امریکی فوجی امداد کو بھارت کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہے۔ یہ ترمیم سینیٹر رابرٹ مینڈیز اور باب کروکر نے تجویز کی تھی۔ امریکی سینیٹ سے منظور کردہ اس بل کے تحت پاکستان امریکی فوجی امداد صرف القاعدہ اور طالبان کے خلاف استعمال کر سکے گا۔ بل کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع اس بات کے پابند ہو نگے کہ وہ پاکستان کو کسی بھی ادائیگی سے قبل امریکی امداد کے صحیح استعمال سے متعلق سرٹیفکیٹ جاری کریں۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد یہ ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن متاثر نہ ہو اور پاکستان یہ امداد صرف ان مقاصد کیلئے استعمال کرے جس کیلئے دی جا رہی ہے۔ سینیٹر مینڈیز کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ ہماری اپنی سلامتی کیلئے ضروری ہے لہٰذا یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم جو امداد دے رہے ہیں یہ ان ہی مقاصد کیلئے استعمال ہو۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے سینیٹر باب کروکر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے جو اقدامات کئے،وہ قابل ستائش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 8710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8710/پاکستان-کیلئے-امریکی-فوجی-امداد-القاعدہ-اور-طالبان-کے-خلاف-استعمال-سے-مشروط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org