0
Friday 26 Jun 2020 15:19

جسٹس فائز توہین آمیز ویڈیو ازخود نوٹس کیس میں آغا افتخارالدین کو نوٹس

جسٹس فائز توہین آمیز ویڈیو ازخود نوٹس کیس میں آغا افتخارالدین کو نوٹس
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز کے خلاف توہین آمیز ویڈیو بنانے کے کیس میں مولانا آغا افتخار الدین کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز کے خلاف توہین آمیز ویڈیو پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب یہ سب کیا ہو رہا ہے؟۔ اٹارنی جنرل بولے جج کی اہلیہ نے تھانے میں درخواست دی اور پولیس نے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے جس پر ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس ججز کے دیگر معاملات بھی ہیں، ایف آئی اے کو کچھ کرنا نہیں آتا اور وہ کچھ نہیں کر رہا، اس نے کسی معاملے پر آج تک نتائج نہیں دیئے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ویڈیو میں ملک کے ادارے کو دھمکی دی گئی، جج کا نام تضحیک آمیز انداز سے لیا گیا، ریاستی مشینری نے ایکشن تاخیر سے کیوں لیا؟۔ دوران سماعت آغا افتخار الدین مرزا کی وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل خود عدالت آئے ہیں لیکن پولیس نے حراست میں لے لیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پولیس نے کیوں پکڑ لیا، مولانا صاحب کو بلالیں۔ سپریم کورٹ نے توہین آمیز ویڈیو ازخود نوٹس کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا اور ویڈیو بیان دینے والے آغا افتخارالدین مرزا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت کے دوران آغا افتخار الدین کو عدالت میں جانے کی پولیس کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 871013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش