0
Friday 26 Jun 2020 15:44

کراچی میں بدترین بجلی بحران، کے الیکٹرک دفاتر پر حملوں کا آغاز

کراچی میں بدترین بجلی بحران، کے الیکٹرک دفاتر پر حملوں کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہونے لگی، جبکہ سائٹ میں گرڈ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہونے سے شہری گرمی میں نڈھال ہونے لگے ہیں، شہریوں کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے، لیکن کراچی میں بجلی کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے، مختلف علاقوں جن میں کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی ملیر، سعود آباد، کیماڑی، محمود آباد، بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر میں 10 سے 12 گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جا رہی ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ ایک بار پھر شہر میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔


بجلی کی طویل بندش میں شہری گرمی میں بلبلا اٹھے ہے، مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور دن بدن صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے سائٹ گرڈ اسٹیشن پر حملہ کر دیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی مشتعل مظاہرین کی جانب کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانی کی قلت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بند کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے مستشنیٰ فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 871016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش