QR CodeQR Code

"الحاقی منصوبہ" فلسطینی قوم کیخلاف ایسا "شبخون" ہے جسکی مثال نہیں ملتی، جہاد اسلامی

26 Jun 2020 15:54

عرب نیوز چینل المسیرہ کیمطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ترجمان مصعب البریم نے اسرائیل کے "الحاقی منصوبے" کو فلسطینی قوم کے حقوق کیخلاف شبخون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے فلسطین کی مکمل آزادی تک غاصب صیہونی رژیم کیخلاف جدوجہد جاری رہیگی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان مصعب البریم نے عرب نیوز چینل المسیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید فلسطینی اراضی کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے صیہونی منصوبے کو فلسطینی قوم کے حقوق پر مارا جانے والا "شبخون" قرار دیا ہے۔ مصعب البریم نے اپنی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مغربی کنارے پر "صیہونی الحاقی منصوبہ" فلسطینی قوم کے حقوق پر مارا جانے والا ایک ایسا شبخون ہے جس کی پوری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے غاصب صیہونی دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی بھرپور دفاعی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فلسطینی مزاحمتی گروہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند غاصب صیہونی رژیم کے "الحاقی منصوبے" کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا کہ پورے فلسطین کی مکمل آزادی تک غاصب صیہونی رژیم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 871020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871020/الحاقی-منصوبہ-فلسطینی-قوم-کیخلاف-ایسا-شبخون-ہے-جسکی-مثال-نہیں-ملتی-جہاد-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org