1
Friday 26 Jun 2020 16:18

روس میں ایرانی سفیر و روسی ڈپٹی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

روس میں ایرانی سفیر و روسی ڈپٹی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے روسی ڈپٹی وزیرخارجہ سرگئے ورشنین کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس گفتگو کے دوران شام سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سربراہی میں عنقریب منعقد ہونے والے آستانہ مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔ قبل ازیں روس میں ایرانی سفیر اور روسی ڈپٹی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں شام اور یمن کی صورتحال اور دونوں ممالک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے انسانی امداد کی ترسیل پر اظہار خیال کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی جانب سے استنبول و ماسکو کے دورے کے دوران ترک و روسی وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں بھی آستانہ مذاکرات سمیت شام و یمن کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 871025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش