0
Friday 26 Jun 2020 16:49

نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا طریقہ کار عدالت میں چیلنج کرونگا، کیپٹن (ر) محمد شفیع

نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا طریقہ کار عدالت میں چیلنج کرونگا، کیپٹن (ر) محمد شفیع
اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اور وفاقی حکومت نے نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان کا انتخاب جس طریقے سے کیا ہے وہ طریقہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، عوام کو سڑکوں پر لانے سے انتشار اور فرقہ واریت کا رنگ دینے کا خطرہ ہے، اس لئے عوام کو سڑکوں پر لانے کے بجائے وفاقی وزیر کے فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ ضرور کھٹکھٹائوں گا، باقی نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل اس علاقے کے ہی ایک فرد ہیں، مجھے ان کی ذات پر پہلے کوئی اعتراض تھا نہ اب کوئی اعتراض ہے، میں میر افضل کی تقرری پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان سے یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ جی بی میں شفاف انتخابات کروانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ محمد شفیع کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلی میر افضل سے کوئی شکایت نہیں ہے، انہیں بطور نگران وزیر اعلی قبول کرتا ہوں مگر تبدیلی والی سرکار نے جس طریقہ کار کے تحت انتخاب عمل میں لایا ہے اس طریقہ کار کو نہ میں تسلیم کرونگا اور نہ ہی گلگت بلتستان کی قوم تسلیم کرے گی۔ وفاقی وزیر کے رویے اور یک طرفہ فیصلے کے خلاف عدالت کا رخ ضرور کرونگا اور یہ میرا بنیادی حق ہے۔
خبر کا کوڈ : 871028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش