QR CodeQR Code

ملٹری کمانڈ لاجسٹک 10 ڈویژن کے وفد کا پنجاب سیف سٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

26 Jun 2020 17:11

وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی انٹیگریشن اور ورکنگ مثالی ہے، سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور شہر کو "سیف اینڈ پیس سٹی" بنا دیا ہے، ای چالان سسٹم سے ٹریفک میں نمایاں بہتری آئی ہے جو قابل تعریف ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیجانب سے وفد کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملٹری کمانڈ لاجسٹک 10 ڈویژن کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ۔ وفد نے شہر میں کیمروں سے مانیٹرنگ اور ای چالاننگ کے سسٹم کو سراہا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے سیف اینڈ سمارٹ سٹی اور سکیورٹی انتظامات، سرویلنس سسٹم اور ای چالاننگ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال راولپنڈی سیف سٹیز پراجیکٹ کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی انٹیگریشن اور ورکنگ مثالی ہے، سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور شہر کو "سیف اینڈ پیس سٹی" بنا دیا ہے، ای چالان سسٹم سے ٹریفک میں نمایاں بہتری آئی ہے جو قابل تعریف ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیجانب سے وفد کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 871032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871032/ملٹری-کمانڈ-لاجسٹک-10-ڈویژن-کے-وفد-کا-پنجاب-سیف-سٹی-ہیڈکوارٹر-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org