0
Friday 26 Jun 2020 17:26

نیشنل علماء کونسل کا مقدس ہستیوں کی توہین کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

نیشنل علماء کونسل کا مقدس ہستیوں کی توہین کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل علماء کونسل پاکستان کا مرکزی دفتر ادارہ تعلیمات نبویہ لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں علمائے کرام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مقدس شخصیات کی توہین کرکے اتحاد بین المسلمین کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے شرانگیزی پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔ اجلاس میں سربراہ نیشنل علماء کونسل پاکستان مفتی محمد طاہر تبسم قادری، سیکرٹری اطلاعات علامہ عبدالمصطفےٰ چشتی، پیر سید وسیم الحسن نقوی، ڈاکٹر خادم خورشید الازہری، مفتی خلیل مرتضائی، قاری یونس قادری اور صاحبزداہ احمد ثقلین و دیگر نے شرکت کی۔ مفتی محمد طاہر تبسم قادری کا کہنا تھا کہ حکومت ایکشن پلان پر عملدرآمد کرائے، سوشل میڈیا کیلئے قوانین بنائے جائیں۔ علامہ عبدالمصطفی چشتی نے کہا کہ مقدس شخصیات کی توہین کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے، ملک میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 871034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش