QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کے معاملے پر وزیراعظم خاموش ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

26 Jun 2020 17:27

اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے 4 ہزار کے قریب مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ سندھ میں کورونا وائرس کے 54 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے معاملے پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر خاموش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی کے الیکٹرک کہتی ہے کہ ہمیں گیس اور فرنس آئل نہیں مل رہا، جبکہ پی ایس او اور سوئی سدرن کہتے ہیں کہ ہم گیس اور فرنس آئل فراہم کر رہے ہیں، یہ تینوں محکمے وفاق کے ہیں، لیکن وزیراعظم اور وفاقی وزیر خاموش ہیں، کے الیکٹرک کا کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے ساتھ یہ سلوک پہلے سے ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایوان میں کچھ باتیں کی گئیں، جو مجھے نامناسب لگیں، تاہم میں کچھ باتیں کروں گا، وہ برداشت کرنے کی ہمت رکھیے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے 4 ہزار کے قریب مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ سندھ میں کورونا وائرس کے 54 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871035/کے-الیکٹرک-معاملے-پر-وزیراعظم-خاموش-ہیں-وزیراعلی-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org