QR CodeQR Code

عالمی برادری مقبوضہ کمشیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے، عمران خان

26 Jun 2020 19:34

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر وزیراعظم نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے اور عالمی برداری مقبوضہ کمشیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت کے احکامات پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے جبکہ عالمی برادری کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مظالم  پر خاموشی ناقابل قبول ہے۔


خبر کا کوڈ: 871058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871058/عالمی-برادری-مقبوضہ-کمشیر-کی-صورتحال-پر-بھارت-سے-جواب-طلب-کرے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org